صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف فلسطین میں مظاہرے

صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف فلسطین میں مظاہرے

گزشتہ رات فلسطینی مسلمانوں نے رام اللہ کی سڑکوں پر نکل کر صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف سخت مظاہرہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رام اللہ کی سڑکوں پر سینکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے صہیونی فوج کی ظلم و بربریت اور 33 سالہ فلسطینی جوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

صیہونی فوج اور جابر حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں اسلامی جہاد کے رہنما خضرعدنان اور عصام بکر بھی شریک تھے۔

مظاہرین نے صہیونی فوج اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور شہید ہونے والے باسل الاعرج کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

 واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے 33 سالہ جوان باسل الاعرج پر خودکش حملہ کرنے کا الزام لگا کر شہید کردیا تھا۔

باسل الاعرج صہیونی فوج کو مطلوب تھے جنہیں گزشتہ روز ان کے گھر پر ہی گولیوں کی بارش برسا کر شہید کردیا۔

فلسطین کی تمام سیاسی جماعتوں نے باسل الاعرج کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری