ایران کے جنگی بیڑے دماوند اور درفش "ماخا چکالا" کی طرف روانہ


ایران کے جنگی بیڑے دماوند اور درفش "ماخا چکالا" کی طرف روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دماوند اور میزائل سسٹم سے لیس درفش نامی بحری جنگی جہاز جمہوریہ داغستان (روس) کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دماوند اور درفش  نامی سمندری جنگی جہاز جمہوریہ داغستان (روس) روانہ ہوگئے ہیں۔

آج علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کے دماوند اور درفش نامی بحری جنگی جہازیں ماخاچکالا داغستان روانہ ہوگئے ہیں۔

بحری جہازوں کا ایک کاروان بحیرۂ کاسپین میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تمام ھمسایہ ممالک کے لئے امن و اخوت کا پیغام لے کر روس کی وفاقی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا روانہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ نداجا کی طرف سے روانہ کیا جانے والا بحری بیڑوں کا یہ چوتھا قافلہ ہے، بحری جہازوں کے 3 قافلے اس سے قبل روس بھیجے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جمہوریہ داغستان (Republic of Dagestan) روس کی ایک وفاقی جمہوریہ ہے جس کا دار الحکومت ماخاچکالا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری