پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج (8 مارچ کو) بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن (انٹرنیشنل وومن ڈے) آج 8 مارچ بروز بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

اس موقع پر عالمی ادارہ برائے ترقی خواتین سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی واکس منعقد کی جائیں گی اور مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں کا بھی اہتمام کیا جائیگا جن سے اہم سیاسی، دینی، سرکاری، نیم سرکاری شخصیات خطاب کریں گی۔

اس موقع پر خواتین کو درپیش مسائل و مشکلات کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات میں بالعموم اور سرکاری و پرائیویٹ ملازمتوں کے دوران بالخصوص ہر قسم کے تحفظ کی فراہمی، انہیں بنیادی سہولیات و مراعات سے مستفید کرنے کیلئے سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

ان تقاریب کے دوران خواتین میں بھی ان کے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ انہیں معمولات زندگی کی ادائیگی میں کسی قسم کے تشدد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری