پاک ایران تعلقات کی موجوہ نوعیت پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب


پاک ایران تعلقات کی موجوہ نوعیت پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

پاک ایران تعلقات کی موجوہ نوعیت پر بریفنگ کے لئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 10 مارچ بروز جمعہ کو طلب کرلیاگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک ایران تعلقات کی موجوہ نوعیت پر بریفنگ کے لئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 10 مارچ بروز جمعہ کو طلب کرلیاگیا ہے۔

پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کی پارلیمینٹ سے توثیق کے بل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

منگل کو وزیراعظم کے مشیر و سیکرٹری خارجہ کو اجلاس کا ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔

وزرات خارجہ کے اعلیٰ حکام کو پاک ایران تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کو ایران کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے معاملات پر تعاون کے فروغ کے تناظر میں بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کی کارروائی کے دوران حکومت کو عالمی معاہدات کی پارلیمینٹ سے منظوری حاصل کرنے کے پابند بنانے کے بل کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی کی طرف سے ملائیشیا میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے پیش نظر حکومت کو ملائیشیا کے ساتھ دہری شہریت کا معاہدہ کرنے کی متفقہ سفارش بھی متوقع ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری