واشنگٹن میں حیدر العبادی اور ٹرمپ کی ملاقات متوقع


واشنگٹن میں حیدر العبادی اور ٹرمپ کی ملاقات متوقع

عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی رواں ماہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا استقبال کیا جائے گا۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی امریکی صدر ٹرمپ سے دہشت گردی سمیت خطے کے سیاسی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق اور امریکہ کے تعلقات میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب امریکہ نے عراق سمیت 7 مسلم ممالک پر امریکہ داخلے کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ کو امریکی صدر نے ایک نئے مسودے پر دستخط کئے جس کے تحت ممنوعہ ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عراق سمیت 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی لگاتے ہوئے سرکاری حکم نامے  پر دستخط کئے تھے تاہم  اس میں قانونی پیچیدگیوں کو وجہ بتاتے ہوئے امریکی عدالت عالیہ نے اسے روک دیا تھا۔

اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم میں ترمیم کی گئی ہے اور اس نئے حکمنامہ میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری