صوابی میں فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار زخمی


صوابی میں فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

آپریشن رد الفساد کے تحت پولیس اور سیکورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں میں 10 دہشت گرد ہلاک اور دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آپریشن رد الفساد کے تحت پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں مشترکہ کارروائی کی۔

اس آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

 زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے جمع ہوئے تھے تاہم فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث متوقع دہشت گردی ناکام بنادی گئی۔

واضح رہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بظاہر مقامی نہیں لگتے۔ ان کی شناخت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوابی میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری