پاک فوج پاکستان کے بعد اب عرب ممالک کی بھی حفاظت کی ضامن


پاک فوج پاکستان کے بعد اب عرب ممالک کی بھی حفاظت کی ضامن

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد قطر نے پاکستان آرمی چیف سے 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں حفاظتی انتظامات میں تعاون کی استدعا کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور اس ملک کی بری افواج کے کمانڈر محمد علی رنفیم سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور کمانڈر محمد علی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی تعاون سمیت  قطر کے وزیراعظم نے قطر کی معاشی ترقی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کا کہنہ  تھا کہ قطری عوام پاکستانی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاقائی امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان قطر کا قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ سیکورٹی کے شعبے میں پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد میں تعاون کرے۔ پاکستان سے سائبر سیکورٹی اور دفاعی پیداوار میں تعاون چاہتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم قطر کے جذبات کو سراہا اور ہر شعبے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری