ورلڈ الیون کا مجوزہ دورہ پاکستان، آئی سی سی نے آئندہ ماہ اجلاس طلب کر لیا


ورلڈ الیون کا مجوزہ دورہ پاکستان، آئی سی سی نے آئندہ ماہ اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی سی سی کے بورڈ ممبرز پاکستان میں سیکورٹی پر رپورٹ پیش کریں گے، اس اجلاس میں ورلڈ الیون کے رواں سال ستمبر میں مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ الیون کے پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے آئندہ ماہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی کے بورڈ ممبرز پاکستان میں سیکورٹی پر رپورٹ پیش کریں گے۔

اس اجلاس میں ورلڈ الیون کے رواں سال ستمبر میں مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی تجویز پر سیکورٹی وفود پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور آئے تھے۔ دورہ کرنے والوں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور سری لنکا کے وفود شامل تھے جبکہ آئی سی سی کے سیکورٹی منیجرز بھی پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور آئے تھے۔

پاکستان آنیو الے سیکورٹی منیجرز آئندہ ماہ آئی سی سی کو سیکورٹی رپورٹ پیش کریں گے۔ رپورٹ پر آئی سی سی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ دے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری