عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضاسید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضاسید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر بڑی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوائیں۔ بڑی تعداد میں خواتین مشکلات کا شکارہیں۔ ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے مرد بھارتی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوچکے ہیں۔ کسی کا خاوند، کسی کا باپ، کسی کابھائی اور کسی کا بیٹا لاپتہ ہے۔ یہ افراد ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں یا ان کا کوئی پتہ نہہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواتین اپنے پیاروں کی منتظر ہیں۔ مشکلات کایہ سلسلہ ستر سالوں سے جاری ہے لیکن ان کے مصائب کم نہیں ہورہے۔ ان میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ ہم حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا، کشمیریوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں عالمی برادری سے حمایت کے حصول میں مدد فراہم کرناہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری