گوئٹے مالا کے فلاحی ادارے میں آگ بھڑک اٹھی، 19 بچے ہلاک اور 20 زخمی


گوئٹے مالا کے فلاحی ادارے میں آگ بھڑک اٹھی، 19 بچے ہلاک اور 20 زخمی

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک فلاحی ادارے سان جوز پینولا کے ورجن ڈی آسٹنشین ہوم میں میں آگ لگنے سے کم از کم 19 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس ادارے میں 18 سال تک کی عمر کے ان بچوں کو رکھا جاتا تھا جنھیں زیادتی یا سمگلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

فلاحی ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن آگ لگنے کے وقت یہاں اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس جانے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری