پاکستان کے عوام سی پیک کے فوائد عملی طور پر سمیٹ سکتے ہیں، مصری دانشور


پاکستان کے عوام سی پیک کے فوائد عملی طور پر سمیٹ سکتے ہیں، مصری دانشور

مصری دانشور کا کہنا ہے کہ سی پیک صرف مالیاتی درجہ بندی کو ہی بہتر نہیں بناتا بلکہ انسانی وسائل کو بھی بہتر بناتا ہے اس کی ایک مثال پاکستان ہے جس کے عوام عملی طورپر فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت چینی سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سرحدی ممالک میں بین الاقوامی غیر یقینی اقتصادی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مصری سرمایہ کاری بینک "ای ایف جی ہرمز" کے ایک ماہر علی خالپے کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سرحدی ممالک میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چین کی مجموعی قومی ترقی سرحدی مارکیٹوں پر زبردست طور پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کی ایک واضح مثال پاکستان ہے جو چینی سرمایہ کاری کے باعث اقتصادی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی ممالک کی معیشتیں وہ ہیں جو کہ پسماندہ حیثیت سے تو نکل چکی ہیں تا ہم ابھی انہیں آگے بڑھنے کے لئے کافی سفر طے کرنا ہے، سی پیک صرف مالیاتی درجہ بندی کو ہی بہتر نہیں بناتا بلکہ انسانی وسائل کو بھی بہتر بناتا ہے اس کی ایک مثال پاکستان ہے جس کے عوام عملی طورپر فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

علی خالپے کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک چھ اقتصادی راہداریوں میں سے ایک ہے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں عظیم کردار ادا کرتا ہے جو کہ ایشیاء کو یورپ اور افریقہ کے ساتھ قدیم تجارتی روٹ پر واقع ممالک کو ملانے کیلئے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کا نیٹ ورک پیدا کررہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری