افغانستان پاکستان کے خلاف سرحدی خلاف ورزیوں کی شکایت کرنے اقوام متحدہ جا پہنچا


افغانستان پاکستان کے خلاف سرحدی خلاف ورزیوں کی شکایت کرنے اقوام متحدہ جا پہنچا

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق، افغانستان پاکستان کے خلاف شکایت کرنے اقوام متحدہ جاپہنچا اور پاکستان پر اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات بھی دھر دیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم اور عالمی سطح پر بدنام کرنے کی نئی سازشیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق، افغانستان پاکستان کے خلاف شکایت کرنے اقوام متحدہ جاپہنچا اور پاکستان پر اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات بھی دھر دیئے۔

بدھ کو افغان ٹی وی "آریانا نیوز" کی رپورٹ کے مطابق کابل حکومت نے اقوام متحدہ سے پاکستان کی جانب سے علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایت درج کرائی ہے۔

افغانستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں، پاکستانی طیاروں کی علاقے میں پروازوں اور سرحد پار سے شیلنگ پر احتجاج کیا ہے۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع لال پور، گوشتہ، سراکانو اور خاص میں 1266 مارٹر اور آرٹلری شیل فائر کیے ہیں۔ حملوں سے مقامی آبادی کی جائیدادوں اور معصوم جانوں کا نقصان ہوا اور علاقے سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری