وزیراعظم پاکستان کی جامعہ نعیمیہ کا دورہ، گو نواز گو کے نعروں سے استقبال


وزیراعظم پاکستان کی جامعہ نعیمیہ کا دورہ، گو نواز گو کے نعروں سے استقبال

وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا میں آج اسلام جیسے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم ہے جبکہ پاکستان میں آج دینی ادارے دین کے ادارے نہیں بلکہ مسلکی مبلغ پیدا کر رہے ہیں، ریاست ایسے افراد اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ چاہتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جامعہ نعیمیہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے جبکہ طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے "گو نواز گو" کے نعرے بھی لگائے۔

دو کلومیٹر کے علاقے میں تمام راستے بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے طلباء اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے۔

کا جامعہ نعیمیہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے مسلمانوں کی تکفیر اور پھر ان کا قتل جائز قرار دیا گیا۔ آج دینی ادارے دین کے مبلغ  نہیں بلکہ مسلکی مبلغ پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دینی ادارے دین کے ادارے نہیں بلکہ مسلکی مبلغ پیدا کر رہے ہیں۔ محراب و منبر کو آج انسانیت دوست بیانیہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ فتووں سے آگے نکل کر علماء قوم کے سامنے وہ بیانیہ رکھیں جو ہمارے اسلاف کا بیانیہ تھا۔

مسجد کا منبر علماء کے پاس ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے، جس کے ذریعے علماء معاشرے کو امن و رواداری کا سبق دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمد حسین نعیمی اور سرفراز نعیمی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ ادارہ وحدت و اتحاد کا ذریعہ بنا رہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری