تکبیر کی بلند صدائیں گونجتی رہیں گی


تکبیر کی بلند صدائیں گونجتی رہیں گی

اسرائیل کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے قانون کے خلاف غزہ کی پٹی پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے قانون کے خلاف فلسطینی عوام کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکا "میناروں کی صدائیں کبھی بند نہیں ہوں گی" اور "نسل پرستی ختم کرو" جیسے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

مظاہرے میں شریک فلسطینی ممبر اسمبلی محمد شہاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اذان پر پابندی کا بل صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ کو ہدف بنانے والے ایک جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور دیگر علاقوں میں ہمارے فلسطینی عوام اس فیصلے کے نفاذ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالم اسلام سے اس معاملے میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی جدوجہد کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے کیلئے لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری