پاکستان خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن ہے؛ معروف برطانوی اقتصادی جریدے کا اعتراف


پاکستان خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن ہے؛ معروف برطانوی اقتصادی جریدے کا اعتراف

معروف برطانوی اقتصادی جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ نے ملکی معشیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان زیادہ خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی جریدے نے اپنے ایک مضمون میں بیان کیا ہے کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ ایشیاء کی بڑی مارکیٹ کی حیثیت سے ابھری ہے، غربت میں کمی آئی ہے اور متوسط طبقہ مسلسل ترقی کررہا ہے۔

جریدے کا دعوی ہے کہ ملک میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔

ماضی میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ تھی جس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔

مضمون کے مطابق اقتصادی کامیابیوں کے علاوہ لاہور میں حالیہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے کرکٹ کی دنیا کے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے 5 مارچ کو لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں متعدد غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور پاکستان نے یہ میگا ایونٹ اس نازک مرحلے پر پرامن اور خوبی سے سر انجام دیا تھا جب دوستوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی نگاہ بھی پاکستان پر تھی۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حال ہی میں کئی بین الاقوامی میگزین اور اخبارات پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری