یمن بحران کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، روس


یمن بحران کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں، روس

سلامتی کونسل میں روسی نمائندے کا کہنا ہے کہ یمن بحران کا واحد حل مذاکرات میں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو کا کہنا ہے کہ یمن بحران کا حل جنگ نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات ہیں۔

سلامتی کونسل میں روسی نمائندے ولادمیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یمن بحران کا حل جنگ کے بجائے سیاسی طور پر نکالا جائے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں گزشتہ رات یمن اور عراق کے موضوع پر اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے نمائندے "اسٹیفن او برائن" نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

"اسٹیفن او برائن کا کہنا ہے کہ امدادی سامان الحدیدہ بندرگاہ کے ذریعے یمن بھیجا جائے۔

اسٹیفن او برائن نے مزید کہا کہ یمن، صومالیہ اور نائجیریا میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ یونیسیف نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کی جارحیت کے نتیجے میں بیس ملین باشندوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے-

یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحادی حملوں کی وجہ سے ضرورت مند افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری