5 افغان پولیس اہلکار طالبان میں شامل ہوگئے


5 افغان پولیس اہلکار طالبان میں شامل ہوگئے

شمال مغربی افغانستان میں 5 پولیس اہلکاروں نے اسلحہ سمیت طالبان جنگجوؤں کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرل عبدالرؤف تاج کا کہنا ہے کہ  افغانستان کے شمال مغربی صوبہ بادغیس میں 5 پولیس اہلکار اسلحہ سمیت طالبان جنگجوؤں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

افغان جنرل کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار 8 مہینوں سے افغان پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

جنرل تاج کا ریڈیو آزادی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا: 2 پولیس اہلکاروں کا تعلق بالامرغاب شہر سے ہے جبکہ 3 جوند نامی شہر کے رہنے والے ہیں۔

بادغیس پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو علاقائی عمائدین کی ضمانت سے پولیس میں ملازمت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے مختصر عرصے میں افغان پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے ملازمت چھوڑ کر اسلحہ سمیت طالبان کے ساتھ جاملے ہیں، جس کی وجہ سے افغان حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے بھی بادغیس کے شہر بالامرغاب میں 23 افغان پولیس اہلکار اسلحہ سمیت طالبان کے ساتھ جا ملے تھے۔

طالبان میں شمولیت اختیار کرنے والے اکثر پولیس اہلکار یا تو طالبان کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں یا پیسوں کی لالچ میں آکر ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری