العوامیہ پر سعودی فورسز کا حملہ ایک شہید متعدد زخمی


العوامیہ پر سعودی فورسز کا حملہ ایک شہید متعدد زخمی

سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے القطیف پر سعودی فورسز کے حملے میں ایک سعودی شہری شہید ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی جابر فورسز نے القطیف کے علاقے المسورہ پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے ولید العریض نامی کم عمر شہری شہید جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

المسورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں چھاپے مارکر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز کے حملے میں ایک گھر کو آگ لگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل بھی سعودی فورسز نے حملہ کرکے ایک شہری مصطفی المداد کو شہید کردیا تھا۔

مصطفی المداد پر سعودی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے کا الزام تھا۔

یاد رہے سعودی عرب کے صوبے القطیف میں آل سعود کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف مظاہروں کا سلسہ جاری ہے جبکہ حکومت مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کرکے درجنوں شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کرچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری