بھارت: علیحدگی پسند گروپ ماﺅ باغیوں کا پیرا ملٹری کمانڈوز کے قافلے پر حملہ، 11 اہلکار ہلاک


بھارت: علیحدگی پسند گروپ ماﺅ باغیوں کا پیرا ملٹری کمانڈوز کے قافلے پر حملہ، 11 اہلکار ہلاک

بھارت میں علیحدگی پسند گروپ ماﺅ باغیوں نے پیرا ملٹری کمانڈوز کے قافلے پر حملہ کر کے 11جوانوں کو ہلاک جبکہ 3 کو شدید زخمی کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست رائے پور کے ضلع سکما میں پیرا ملٹری فورس کے کمانڈوز ایک سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو تحفظ دینے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ماﺅ باغیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

حملہ اس قدر شدید اور اچانک تھا کہ بھارتی کمانڈروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔

مذکورہ حملے میں 11جوان ہلاک جبکہ سی پی آر ایف کے تین جوان شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈ یا کے مطابق حملہ آور سیکیورٹی فورسز کے ہتھیار اور وائر لیس ریڈیو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کے ماﺅ نوا ز باغی بھارت کی 20ریاستوں میں رہتے ہیں لیکن ان کا سب سے زیادہ اثر و رسوخ چھتیس گڑھ ، اوڑیسا، بہار، جھاڑ کنڈ اور مہاراشٹرا میں ہے جہاں ان کے پاس ہزاروں کلومیٹر زمین ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری