آپریشن رد الفساد کے تحت درجنوں مشکوک افراد گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد


آپریشن رد الفساد کے تحت درجنوں مشکوک افراد گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پاکستان بھر میں آپریشن رد الفساد کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے مختلف شہروں سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، روجھان، لاہور، نارووال، راولپنڈی اور اٹک میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 19مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔

اسی طرح پشاور کے علاقوں ناصر باغ اور متھرہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں کی تلاشی لی۔

کارروائی میں ایک اشتہاری سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھکرمیں پولیس اورحساس اداروں نے جنڈانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 90 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

رحیم یارخان میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والےاداروں نے بستی سیالاں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں دوافراد کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری