قدرت کا انمول تحفہ؛ آملہ


قدرت کا انمول تحفہ؛ آملہ

پاکستان سمیت دنیا میں پائے جانے والے کثیرالمقاصد پھل آملہ میں موجود وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیامیں پایاجا نے والا کثیرالمقاصد پھل ہے۔

آملہ کے غذائی اجزاء سے میں سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے اور اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔

آملہ میں پا ئے جانے والے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے۔

وٹامن سی نہ صرف ہمارے جسم کے میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ یہ ٹاکسن اور زہریلے مادوں کو بھی تلف کرتا ہے۔

 اس میں موجود خاص قسم کا کیمیائی مادہ، ہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میں مدد کرتا ہے۔

 چونکہ وٹامن سی اور پروٹین میٹابولزم میں اہم کام سرانجام دیتے ہے، اس لیے یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اور وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے۔

لہذا جگر کے مریض بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے۔

اس مقصد کیلئے مربع سلاد یا سوکھے آملے کو بھگو کر ان کا پانی  پی سکتے ہیں۔ اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں۔

اسی طرح بالوں کی نشوونما کیلئے صدیوں سے آملے کا استعمال رائج ہے۔

اس میں موجود کیلشیم بالوں کو مضبوط اور ان کا رنگ سیاہ کرتا ہے۔

اس کیلئے سوکھے آملوں کا پانی ابال کر لگایا جاسکتا ہے، آملے میں موجودہ کوبالٹ جسم میں انسولین کی پیداواربہترکرتا ہے۔

جوڑوں کے درد اور سوزش میں بھی آملے کا استعمال مفید ہے نیز اس میں موجود وٹامن بی جسم میں نیا خون پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری