السنابس میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر


السنابس میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر

گزشتہ رات بحرین کے علاقے السنابس میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے السنابس میں عوام نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں گزشتہ رات زبردست مظاہرے کئے ہیں۔

 مظاہرین کا کہنا ہے جب تک ان کے جسم میں جان ہے شیخ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

واضح رہے بحرین کے مختلف علاقوں میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

پیر کی رات  بحرین کے الدراز علاقے میں ہزاروں بحرینیوں نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے آل خلیفہ حکومت سے بے گناہ شیعہ رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

گزشتہ رات بحرین کے  باربار نامی علاقے میں بھی شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف بحرین کے علما نے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کرکے شیخ عیسی قاسم کی حمایت کو شرعی طور پر واجب قرار دیا ہے۔

بحرینی علما کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی خدمات کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں، ان کی حمایت اور دفاع کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔

علما نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ  ظالم حکومت، مرجعیت، مذھب اور دین کے خلاف ظالمانہ اقدامات کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام شیخ عیسی قاسم کی ہر ممکن حمایت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

علما نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہمارا مقابلہ ایک بزدل حکمران سے ہے، جو غیروں کے اشاروں پر چلتے ہوئے تمہارا امتحان لینے کی کوشش کرتا ہے۔

بزدل حکمران جان چکا ہے کہ اب بحرینی قوم اپنے مطالبات سے دست بردار ہونے والی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو آل خلیفہ نے شیخ عیسی قاسم کو عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

عوام کو خدشہ ہے کہ نام نہاد حکومتی عدالت شیخ عیسی قاسم کے خلاف کوئی سخت اقدام کرسکتی ہے۔

بحرینی علما اور دوسری سیاسی تنظمیوں نے آج منگل کے روز ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کرمظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری