ڈرون حملوں کے اختیارات پنٹاگون سے سی آئی اے کو منتقل


ڈرون حملوں کے اختیارات پنٹاگون سے سی آئی اے کو منتقل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے کا اختیار پنٹاگون سے لے کر سی آئی اے کو دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب ڈرون حملے کرنے کا اختیار سی آئی اے کے سپرد کردیا ہے۔

جبکہ اس سے قبل اوبامہ کے دور میں ڈرون حملے کرنے کا اختیار پینٹا گون کے پاس تھا کیونکہ سابق امریکی صدر جاسوس ادارے کے فوجی کردار کے خلاف تھے۔

سابق صدر اوبامہ نے سی آئی اے کے اختیارات کو محدود کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا خفیہ اختیار سی آئی اے کو دے دیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس اقدام سے سی آئی اے اور محکمہ دفاع کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے ڈرون حملوں کا آغاز 2004 میں جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت میں ہوا تھا اور سابق صدر اوبامہ کے دور میں بھی جاری رہا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری