آستانہ میں شام امن مذاکرات کا آغاز


آستانہ میں شام امن مذاکرات کا آغاز

قزاقستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی بحران کے حل کے لئے آستانہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق شام میں فائر بندی اور سیاسی بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی  کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ  قزاقستان کے وزیر خارجہ کیرات عبدالرحمانوف نے 14 اور  15 مارچ کو شام امن مذاکرات اجلاس منعقد کرنے  کی خبر دی تھی۔

قزاقستان کے وزارت خارجہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت مخالف گروہ  کا وفد بھی مذاکرات میں حصہ لے گا۔ 

یاد رہے کہ شامی حکومت مخالف گروہ  نے اعلان کیا تھا کہ آستانہ میں شامی سیاسی بحران کے حل کے لئے ہونے والے تیسرے مرحلے کے مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

2 روزہ شام امن  مذاکرات کا اجلاس شامی حکومت مخالف گروہ  کے بغیر شروع ہو چکا ہے تاہم قزاقستان کے وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شامی حکومت مخالف گروہ  کا وفد بھی مذاکرات میں شرکت کے لئے آستانہ پہنچ جائے گا۔

مذاکرات میں  شامی حکومت اور باغی گروہوں کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے وفود سمیت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور شام شریک ہونے تھے تاہم باغی گروہ نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری