افغانستان: دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی زخمی


افغانستان: دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار میں مقناطیسی سرنگ کے دھماکے میں 3 امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھارمیں مقناطیسی سرنگ کے دھماکے میں 3 امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ننگرھار کے مرکزی شہر جلال آباد میں امریکی فوج کی ایک گاڑی مقناطیسی سرنگ سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی فوجی گاڑی کے گزرنے سے پہلے سڑک کے کنارے مقناطیسی سرنگ نصب کی گئی تھی۔

افغان حکام نے مقناطیسی سرنگ کے زد میں آکر 3 امریکی فوجی شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں  ملکی افواج کے خلاف اکثر اوقات مقناطیسی سرنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے پہلے بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں لیکن غیر ملکی افواج کے خلاف پہلی بار مقناطیسی سرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں ملکی اور غیر ملکی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ایک بارپھر تیزی آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری