موصل کے دائیں جانب داعش کا خاتمہ کردیا گیا


موصل کے دائیں جانب داعش کا خاتمہ کردیا گیا

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کے اکثر علاقوں سے تکفیر دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے مرکزی کمانڈر ابومنتظر الحسینی کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کے اکثرعلاقوں سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیاہے۔

الحسینی نے مزید کہا موصل کے دائیں جانب داعشی دہشت گردوں کی صفوں کوپاش پاش کردیا گیاہے بائیں جانب کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔

موصل کے دائیں جانب کے  بنیادی اور اہم محلوں میں کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اب بہت جلد دائیں جانب کے تمام علاقوں کو تکفیریوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔

 

دوسری طرف امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج مغربی موصل میں کامیابی کے ساتھ آپریشن کررہی ہے۔

واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

 

موصل آپریشن میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری