کوئٹہ: ریت بھرا ڈمپر کچے مکان پر گرنے سے 7 افراد جاں بحق


کوئٹہ: ریت بھرا ڈمپر کچے مکان پر گرنے سے 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سراب روڈ پر زمین دھنس جانے سے ڈبل روڈ پر ایک مکان پر ڈمپر گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سراب روڈ میں ایک کچے مکان پر ڈمپر گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والے دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد، دو بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کی گئی۔

افسوسناک واقعہ رات گئے ڈبل روڈ پر پیش آیا، جب ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان سے ٹکرا کر اس پر جا گرا۔

حادثے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کے عملے نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری