پاک افغان سرحد 25 روز سے بند / تجارتی سرگرمیاں معطل


پاک افغان سرحد 25 روز سے بند / تجارتی سرگرمیاں معطل

پاک افغان سرحد 25 روز سے بند ہونے کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنس گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کی غرض سے پاک افغان سرحد 25 روز سے بند ہے۔

سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں جس کے باعث طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

اسی طرح پاک افغان چمن بارڈر بھی بدستور بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

چمن میں تھری اور فور جی سروس بھی 20 روز سے بند ہے۔

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد چار مقامات سے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند ہے۔

تاہم ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پاسپورٹ پر افغان اور پاکستانی شہریوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری