چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 17 مزدور ہلاک متعدد زخمی


چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 17 مزدور ہلاک متعدد زخمی

چین کے شمال مشرقی علاقے میں لفٹ گرنے سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 17 مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔  

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے شمال مشرقی علاقے میں کوئلے کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک لفٹ گر گئی۔

لفٹ گرنے سے 17 مزدور دب کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

واقعے کے وقت کان میں درجنوں مزدور کام کر رہے تھے تاہم لفٹ گرنے کے بعد متعدد لاپتہ ہیں جبکہ 17مزدوروں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کے بعد کان کے منیجر کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ چین میں پایا جاتا ہے اور وہاں کان کے بہت سے حادثات ہوتے ہیں۔

دسمبر میں کوئلے کی 2 کانوں میں دھماکے ہونے سے کم از کم 59 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری