امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں روس کی مدد مانگ لی


امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں روس کی مدد مانگ لی

وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کو روس سے تعاون کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شان اسپائسر کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا منصوبہ فی الحال ختم نہیں ہوا لہذا امریکہ کو روس سمیت دیگر ممالک سے اس جنگ میں کامیابی کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں روس سمیت دیگر ممالک سے تعاون کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وائٹ ہاوس میں اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان شان اسپائسر نے کہا کہ امریکہ، روس سے تعاون کی امید کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ نے بھی بیان میں کہا تھا کہ داعش کے خاتمے کے لیے ہم ہر ملک سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری