آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں گرفتاریاں جاری / کوئٹہ میں 2 بم ناکارہ


آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں گرفتاریاں جاری / کوئٹہ میں 2 بم ناکارہ

ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حساس اداروں نے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کوئٹہ میں 2 بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن رد الفساد جاری ہےجس کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کوئٹہ میں 2 بم ناکارہ بنا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حساس اداروں نےمختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران وہاڑی کے مختلف علاقوں سے 75مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھکر کے علاقے سرائے مہاجراور منکیرہ سے پولیس 4 اشتہاریوں سمیت 46 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسی طرح میانوالی کے علاقے ڈھک پہاڑی میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے23 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے تھیلوں میں دو بم سڑک کنارے نصب کررکھے تھے۔

مشکوک تھیلوں کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بموں کو ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں بموں میں چار سے چھ کلو بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دے دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری