سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں 3 یمنی شہید متعدد زخمی


سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں 3 یمنی شہید متعدد زخمی

یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے بمباری کرکے 3 نہتے یمنی شہریوں کو شہید جبکہ متعدد افراد کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن پر بمباری کرکے 3 عام یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الرکوہ نامی علاقے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  3 عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی  جنگی طیاروں کی بمباری میں ہزاروں نہتے یمنی شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے سعودی فضائی حملوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع فوجی کیمپ پر حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی فوج کے الشبکہ اور القرن نامی کیمپوں پر بھی راکٹوں سے حملہ کرکے کافی مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے صوبہ تعزکےعلاقے المخا میں  موجود سعودی اہلکاروں پر ''کاتوشیا'' میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری