آپریشن ردالفساد جاری / اشتہاریوں سمیت متعدد مشکوک افراد گرفتار


آپریشن ردالفساد جاری / اشتہاریوں سمیت متعدد مشکوک افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت وطن دشمنوں کیخلاف رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے آپریشنز میں آج بھی اشتہاریوں سمیت متعدد مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت وطن دشمنوں کیخلاف رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیوں میں اشتہاریوں سمیت متعدد مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میانوالی میں مکڑوال میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔

اس دوران 14مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح بھکرمیں پولیس نے جنڈانوالہ اور دریا خان صدر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19افراد کو گرفتار میں لے لیا۔

دوسری جانب حافظ آباد میں 2 اشتہاریوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری