ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں، سعودی نائب ولی عہد

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں، سعودی نائب ولی عہد

اے ایمان والو! تم یہود و نصاری کو دوست نہ بناؤ یہ توآپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوستی کرے گا وہ بلاشبہ انہی میں سے ہے، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہ راست نہیں دکھاتا (المائدہ  51)

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد انہیں مسلمانوں کا سچا دوست قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 6 ملکوں پر امیگریشن کی پابندیوں کے ذریعے اسلام کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں۔

شہزادہ محمد کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات امریکہ سعودی عرب تعلقات میں ایک تاریخی موڑ ہے، جو باراک اوبامہ کے دور میں ایران سے ایٹمی معاہدے کے بعد خراب ہو گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں نائب امریکی صدر مائیک پینس، سنیئر مشیر جیرڈ کشنر اور قومی سلامتی مشیربھی موجود تھے.

 دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

ملاقات میں سعودی عرب کا امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اظہار کیا گیا جبکہ امریکہ نے بھی سعودی مملکت کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا عندیہ دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان جو کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے صاحب زادے ہیں، ملک کے بہت بااثر نائب ولی عہد سمجھے جاتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اعلیٰ ترین سعودی رہنما ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری