پی آئی اے کے جرمن سی ای او کے ملک سے باہر جانے پر پابندی


پی آئی اے کے جرمن سی ای او کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

طیاروں کی خرید وفروخت میں بے ضابطگیوں کے الزام پر پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے میں ملوث ہونے کےالزام میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے جرمن سی ای او کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل کرکے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن برانڈ پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے برینڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام ائیر پورٹس کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری