خواتین کیا پہنیں، کیا نہیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں


خواتین کیا پہنیں، کیا نہیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ خواتین کیا پہنیں، کیا نہیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں، لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے حجاب سے متعلق فیصلے کے ردعمل میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں کہنا تھا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار کے حوالے سے مضبوط روایات قائم ہیں اور یہ تمام خواتین کا حق ہے کہ انہیں اپنے لباس کے انتخاب کا پورا اختیار ہو، جبکہ ہم اس حوالے سے کسی قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ مسلم خواتین اسٹاف کے حجاب پہننے کو یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط کرنے کے یورپی یونین عدالت کے فیصلے پر عالمی اداروں سمیت دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔

یاد رہے برطانوی وزیر اعظم اس پہلے بھی مسلم خواتین کے حجاب کے معاملے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری