مقبوضہ کشمیر، اندرونی مداخلت، سمجھوتا ایکسپرس، کلبھوشن یادیو / پاکستان نے بھارت کو 4 اطراف سے گھیر لیا


مقبوضہ کشمیر، اندرونی مداخلت، سمجھوتا ایکسپرس، کلبھوشن یادیو / پاکستان نے بھارت کو 4 اطراف سے گھیر لیا

جینیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے34ویں سیشن میں پاکستان نے بھارت کو آئینہ دکھا کر دنیا کے سامنے بےنقاب کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے جینیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے34ویں سیشن میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان پربلاجوازالزام تراشی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کیجانب سے بھارت پرپاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کامعاملہ اٹھایا گیا۔

پاکستان میں بھارتی مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہے۔

پاکستان نے دعوی کیا کہ بھارت ساںحہ سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق اسیم آنند کا بیان مسترد نہیں کرسکتا۔

 

پاکستان نے بھارت کو جواب دیا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کی متعدد بارتصدیق ہوچکی ہے اور بھارت کی پاکستان میں مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تحریری طور پر بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی دیئے۔

پاکستان نے سوال اٹھایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنی بربریت کا دنیا کو جواب دے۔

بھارتی قومی سلامتی مشیرکابیان اورکلبھوشن یادیوکی گرفتاری بھارتی مداخلت کاثبوت ہے۔

پاکستان نے کشمیر میں بچوں، خواتین، بزرگوں پربھارتی پیلٹ گن کے بےدریغ استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا۔

پاکستان نے دعوی کیا کہ بھارتی فوج نے جولائی 2016 سے اب تک20 ہزارسے زائد نہتے کشمیریوں کونشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری