یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی


یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی اور تاریخی حصے قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں مقدس مقام کی بے حرمتی اور قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے انکے مکر و عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

قبلہ اول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا اور ربی بھی موجود تھے جنہوں نے قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کےلئے کوششیں جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم و بیش42 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کےساتھ مسجد کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قبة الصخرة میں یہودی اشرار کی آمد کی کوشش پر قبلہ اول کے محافظوں نے فوری حرکت میں آ گئے۔

اس دوران یہودی آباد کاروں اور قبلہ اول کے محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری