پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران 11 افغانیوں سمیت 26 مشکوک افراد گرفتار / اسلحہ برآمد


پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران 11 افغانیوں سمیت 26 مشکوک افراد گرفتار / اسلحہ برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں آپریشن رد الفساد کے تحت 11 افغانیوں سمیت 26 مزید مشتبہ افراد کو زیر حراست لے کر ان سے اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ہتھیار، کمپیوٹرز، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے خودکش جیکٹس تیار کرنے والا مواد اور سرکٹس برآمد ہوئے ہیں۔

آپریشن میں پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ آپریشن دارالحکومت اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان، لاہور، راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، حسن ابدال، ناروال، شکرگڑھ اور راجن پور میں کیا گیا۔

دوسری جانب میران شاہ کے گاؤں سپالگا میں بھی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود خفیہ سرنگ کا انکشاف ہوا، سرنگ سے چھپا ہوا اسلحہ دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارو کے اہلکاروں نے خودکش جیکٹس، فیوز، سرکٹس، دیسی ساختہ بم اور راکٹس بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری