پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ مل جائے گا، ایم ایس سی آئی


پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ مل جائے گا، ایم ایس سی آئی

امریکہ کے ادارے ماڈرن انڈیکس اسٹریٹجی انڈیکسز نے پاکستان کو اس سال مئی میں ابھرتی ہوئے معیشت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے ماڈرن انڈیکس اسٹریٹجی انڈیکسز نے پاکستان کو اس سال  مئی میں ابھرتی ہوئے معیشت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ برس کے دوران ایشیا میں سب سے بہتررہی۔

ایک اعلامیے میں امریکی ادارے ایم ایس سی آئی نے بتایا کہ مئی میں انڈیکس کا وسط مدتی جائزہ لیا جائے گا، اس دوران پاکستان انڈیکس کو ایمرجنگ مارکیٹ (ابھرتی ہوئے معیشت) کا درجہ دے دیا جائیگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ایس سی آئی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں 355فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی ایشیا میں سب سے بہتررہی۔

دوسری جانب معروف برطانوی جریدے اکنامسٹ نے بھی دعوی کیا ہے کہ جی ڈی پی میں اضافے سے پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، غربت کی شرح میں کمی اور شہری آبادی میں مڈل کلاس بڑھی ہے۔
 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری