ترکی میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام


ترکی میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام

ترک حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرکے داعش کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک سیکورٹی اہلکاروں نے استنبول میں داعش کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد استنبول میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ تیار کرچکے تھے۔

اناطولی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کا تعلق ازبکستان سے ہے۔

ترک پولیس کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد رینا نائٹ کلب جیسے بڑے حملے کی تیاری مکمل کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال رینا نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، گولہ بارود، گولیوں کی کئی بکسیں، 500 مارٹر گولے اور دیگر خطرناک جنگی ساز و سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی شام سمیت دیگر ملکوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے لیکن اب اس کے اپنے پالے ہوئے دہشت گرد اس ملک کیلئے مصیبت بن گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری