فرانس میں دھماکے اور فائرنگ


فرانس میں دھماکے اور فائرنگ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھماکے اور فائرنگ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیرس میں ایک زوردار دھماکہ کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دفتر میں ایک پارسل لفافے کو کھولتے وقت ہوا ہے۔

دھماکے سے بین الاقوامی مالیاتی دفتر کا ایک اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

فرانسیسی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا جنوبی فرانس کے  شہر گارس کے ایک اسکول میں شدید فائرنگ کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں، فائرنگ کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری