اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری


اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے آج (جمعہ کو) علی الصبح شام کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کاروائی کے جواب میں شامی فوج نے کئی میزائل داغے تاہم اسرائیلی اینٹی میزائل نظام نے داغے گئے میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

شام میں سیاسی بحران کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کئی بار دہشت گردوں کی مدد سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں اور جولان کے پہاڑی علاقے پر بھی متعدد بار حملے ہوئے ہیں۔

شامی حکومت نے کئی مرتبہ اسرائیل کی جارحیتوں پر اعتراض کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکورٹی کونسل کے سربراہ کے نام کئی خطوط لکھے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری