جنوبی افغانستان میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ، 7 افراد جاں بحق


جنوبی افغانستان میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ، 7 افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان میں شادی کی ایک تقریب پر امریکی فوجی حملے میں کم سے کم 7 شہری مارے گئے ہیں اور 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں شادی کی ایک تقریب میں امریکی فوج  نے حملہ کرکے 7 افراد کو ہلاک اور 10 کو حراست میں لیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق، امریکی اور افغان مسلح افواج نے جنوبی افغانستان میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کرکے متعدد افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

امریکی اور افغان فورسز نے کلان کلاچہ نامی شہر میں مشترکہ کارروائی کرکے کم سے کم 7 عام شہریوں کو ہلاک جبکہ 10 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب پر حملے سے قبل ایک مسجد پر بمباری کرکے مسجد کی بے حرمتی کی گئی۔

مسجد پر حملے کے بارے میں افغان حکام نے کسی قسم کا اظہار خیال تک نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان سیکورٹی فورسز نے امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر صوبہ قندوز میں کارروائی کرکے 4 عام شہریوں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کردیا تھا۔

پچھلے ہفتے کو تشییع جنازے پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں کم سے کم 13 افراد مارے گئے تھے، امریکی حکام کا دعویٰ تھا کہ حملے میں حقانی نیٹ کے کارکن مارے گئے ہیں تاہم طالبان نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہی تھے۔
ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد افغانستان میں امریکی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری