ماسکو؛ شام میں بمباری پر اسرائیلی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی


ماسکو؛ شام میں بمباری پر اسرائیلی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

شام میں بمباری پر روس نے اسرائیل سے شدید احتجاج کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں بمباری کرنے پر روس نے اسرائیلی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف نے ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو دفترخارجہ طلب کر کے شام میں حالیہ بمباری کی وضاحت طلب کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے شام میں بمباری پر اسرائیل سے احتجاج کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ سے ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ماضی میں شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے تاہم پہلی بار ماسکو کی طرف سے اس پر  احتجاج  کیا گیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری