ایران 10 میٹر سے کم خطاکرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک


ایران 10 میٹر سے کم خطاکرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک

دنیا کے بہت کم ممالک 10 میٹر سے کم خطا کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جبکہ ایران درست نشانے پر مارکرنے والے میزائل تیار کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل محمد باقری کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت کم ممالک کے پاس10 میٹر سے کم غلطی کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی ہیں جبکہ ایران ٹھیک ٹھیک نشانے پر مار کرنے والے میزائل تیار کررہا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر محمد باقری کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اھداف کو درست نشانہ بنانے والے میزائل مقامی طور پر تیار کر رہا ہے۔

جنرل باقری نے مزید کہا: ایرانی میزائل 10 میٹر سے کم خطا کرتے ہیں اور اس قسم کے میزائل دنیا کے بہت کم ممالک کے پاس موجود ہیں۔

جنرل باقری کا عراق ایران جنگ زدہ علاقوں کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا اسلامی جمہوریہ ایران جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی وجہ سے ایران کی اقتدار اور طاقت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

 ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کی عسکری قوت اور میزائل سسٹم کی صلاحیتوں نے دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکهنے سے روکا ہے۔

ایران کے دفاعی ماہرین نے ایسے میزائل  تیار کئے ہیں جو ہدف کو بغیر خطا کے درست نشانہ بناسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری