عالمی ریکارڈ کے حامل ایم ایم عالم کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے


عالمی ریکارڈ کے حامل ایم ایم عالم کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے

بھارت کے 5 طیارے ایک منٹ میں مار گرانے والے جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کی چوتھی برسی آج احترام اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی ہیرو ایم ایم عالم کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔

مہارت اور جرأت و بہادری کی مجسم مثال ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سرگودھا کے محاذ پر سرانجام دیا تھا۔

ان کا یہ کارنامہ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے اور ان کی بہادری کے اعتراف میں ان کو ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کے جنگی ہواباز، محمد محمود عالم 6 جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965ء کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔

وہ پاکستان کے غازی مجاہد کی حیثیت سے 1982ء میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ پوری پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے یہ ہیرو 18 مارچ 2013ء کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری