پاکستانی طالبہ کی داعش میں شمولیت


پاکستانی طالبہ کی داعش میں شمولیت

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ایئر کی لاپتہ طالبہ اسوہ جتوئی شام پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی طالبہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والدین کو  پیغام میں کہا کہ "میں خیریت سے ہوں اور اللہ کے فضل و کرم سے خلافت کی سرزمین پر پہنچ گئی ہوں"۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی عروج پر ہے جس کی زندہ مثال اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی داعش میں شمولیت ہے البتہ پاکستان کے حکمران سعودی دفاع کی قسم کھارہے ہیں اور دفاع خادم الحرمین آل سعود کی حفاظت کا عندیہ دیتے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے خواتین داعش میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم المنصورینے 2007 میں شام میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی جو ایف 16 طیاروں سے شام کے علاقے میں کمین گاہوں پر بمباری کرنے والے دستے کا بھی حصہ تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری