بحر ہند میں پاک اور سری لنکن بحریہ کی جنگی مشقیں


بحر ہند میں پاک اور سری لنکن بحریہ کی جنگی مشقیں

بحر ہند میں پاکستان اور سری لنکن بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس دوران آپریشنل تیاریوں اور کوآرڈینشن کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے دو جنگی جہاز پی این ایس نصر اور پی این ایس سیف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اپنی تعیناتی کے دوران سری لنکا کے کولمبو پورٹ پہنچے۔

بیان کے مطابق بحر ہند میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں اور سری لنکن نیوی نے بحری مشقوں میں حصہ لیا۔

کولمبو کی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا استقبال سری لنکن بحریہ کے کمانڈر آپریشنز اور سری لنکا میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی نے کیا۔

اس موقع پر سری لنکن بحریہ کے افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پاک بحریہ کے مطابق 'پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کے دورہ سری لنکا سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا'۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری