شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر للکار دیا/ ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کردیا


شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر للکار دیا/ ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کردیا

شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے چین کی سرحد کے قریب ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا گیا جسے ملک کی راکٹ انڈسٹری اور خلائی پروگرام کے لئے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا نے ’ہائی پرفامنس‘ راکٹ کا تجربہ کیا ہے جسے ملک کے خلائی پروگرام کے لئے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نئے ہائی پرفامنس راکٹ کے ذریعے ہمیں سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی اور پوری دنیا جلد ہی اس تاریخی فتح کا یقین کر لے گی۔ کم جونگ کے مطابق یہ ہائی پرفامنس راکٹ سیٹلائیٹ کو فضا میں بھیجنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سائنس اورٹیکنالوجی کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے مختلف تجربات کیے جا چکے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا، جنوبی کوریا اورجاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ جنوبی کوریا اورایران کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری